مسٹر نٹراجن چندرشیكھرن نے آج یہاں کمپنی کے کارپوریٹ آفس میں ٹاٹا سنز کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔اس موقع پر مسٹر چندرشیكھرن نے 100 سے زیادہ کمپنیوں والے گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پہلی میٹنگ کی صدارت بھی
کی۔گزشتہ تقریباً چار ماہ سے کارگزار چیئرمین کا عہدہ سنبھال رہے سابق چیئرمین
رتن ٹاٹا نے انہیں عہدہ سونپتے ہوئے کہا ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز میں
اپنی موثر قیادت کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے چندرا کا میں خیر مقدم کرتا
ہوں۔